آج کی خبریںملاکنڈ بھر سے
دیر اپر: پولیس اہلکار کو گاڑی سے کچل کر فرار ہونے کی کوشش، مقدمہ درج

دیر اپر (زما سوات) – واڑی بازار میں ایک ٹریفک اہلکار کو گاڑی سے کچل کر فرار ہونے کی کوشش کی گئی، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار اسماعیل شدید زخمی ہو گئے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکار نے گاڑی کو روکا اور ڈرائیور کو ہدایات دے رہے تھے، لیکن اچانک ڈرائیور نے گاڑی کی رفتار تیز کر کے اہلکار کو روندنے کی کوشش کی اور موقع سے فرار ہو گیا۔
زخمی اہلکار کو فوری طور پر واڑی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ واڑی میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔