آج کی خبریںخیبر پختونخواہ
دیر بالا: امریکی خاتون نے اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوان سے نکاح کرلیا

دیر بالا (زما سوات) خیبرپختونخوا کے ضلع اپر دیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان ساجد زیب خان کی امریکہ سے تعلق رکھنے والی خاتون مینڈی سے شادی ہوگئی۔ مینڈی نے اسلام قبول کرنے کے بعد ساجد زیب سے باقاعدہ نکاح کرلیا۔
مینڈی کا تعلق امریکی ریاست شکاگو سے ہے اور وہ ساجد زیب خان سے شادی کے لیے پاکستان آئی تھیں۔ نکاح کی سادہ مگر روح پرور تقریب مقامی رسم و رواج کے مطابق ادا کی گئی، جس میں عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔ شادی کے موقع پر گھر میں خوشی کے مناظر دیکھنے کو ملے۔



