آج کی خبریںسوات کی خبریں

ذکواۃ کی رقم صرف مستحقین میں تقسیم کی جائے گی،اخترعلی خان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)ضلعی زکواۃ کمیٹی سوات کے چیئرمین ملک اختر علی خان نے کہا ہے کہ غریب عوام میں زکواۃ میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کیا جائیگا، لوکل چیئرمین کی نامزدگی پر کام تیز کیا ہے، عوام کو زکواۃ کی فراہمی کا عمل جلد شروع ہوگا، اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زکواۃ کا شفاف نظام بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کا اغاز کیا ہے جس کے وجہ سے غریب عوام کو میرٹ پر زکواۃ ان کے دہلیز پر فراہم کیا جائیگا اور نادار لوگوں کی فلاح و بہبود اور انکے علاج معالجے کے لئے صوبائی حکومت نے خطیر رقم مختص کی ہے۔

جس کی تقسیم کے لئے شفاف طریقے سے کام کررہے ہیں اور صوبائی چیئرمین انجینئر عمر فاروق مستحقین کو فوری طور پر زکواۃ کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد غریب اور نادار لوگوں کو میرٹ کی بنیاد پر زکواۃ کی فراہمی ہے، جس کو آسان طریقے سے پہنچایا جائیگا اور اس مقصد کے لئے مقامی چیئرمینوں کے انتخاب پر بھی کام تیز کردیا ہے اور جلد سے جلد انکا انتخاب مکمل کرکے ایک مضبوط ٹیم تشکیل دی جائیگی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button