آج کی خبریںسوات کی خبریں
رمضان المبارک کی آمد سیاحوں کی سوات پر مرکوز، ہوٹلز اور گھروں کی بکنگ شروع
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 26 اپریل 2018ء)سوات کو سیاحوں نے ایک پھر توجہ کا مرکز بنا لیا،سیاحتی علاقوں میں رمضان المبارک کا مہینہ گزارنے کے لئےیخ بستہ علاقوں میں ہوٹل کمروں اور گھروں کو کرایہ پر لینے کی بکنگ شروع ،بحرین اور کالام میں گھروں اور ہوٹلوں کے کمروں کی باقاعدہ بکنگ شروع ھوگئی ہے ،امسال ضلع سوات میں سیاحوں کثیر تعداد میں آمد متوقع ہے،سیزن کی آمد کیساتھ ہی ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے ایک بار پھر سوات کا رخ کرلیا ہے،سیاحتی علاقوں میں سیاحوں کی بڑی تعداد میں موجودگی نے سوات میں رونقیں دوبالا کردی ہیں