آج کی خبریںسوات کی خبریں
سرسبزوشاداب ماحول صحت کےلئے موزوں ہے،ڈی آئی جی
سوات(زما سوات ڈاٹ کام:05فروری2018)ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات نے کہا ہے کہ سرسبز و شاداب ماحول صحت کے لئے موزون ہے ، جس کے لئے ہم سب کو مل کر جدجہد کرنا ہوگا ، اپنے آس پاس درختوں کی حفاظت اور مزید پودوں کے لگانے میں سب کو ملکر مشترکہ کردار اد ا کرنا ہوگا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شجر کاری مہم کے دوران پولیس ٹریننگ سکول میں پودا لگا کر کیا ، انہوں نے کہا کہ جنگلات کی حفاظت کرنا ہم سب کا قومی فریضہ ہے اور ہر کسی کو چاہیئے کہ وہ اپنے آس پاس کے علاقوں میں درختوں کی حفاظت کریں کیونکہ درخت لگانے سے علاقے کی حسن میں اضافہ ہوتاہے اور قدرتی آفات سے نجات ملتی ہے ، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ درخت لگائیں اور اپنے علاقے کو سرسبز و شاداب بنائیں اور درختوں کے کاٹنے سے گریز کریں ۔