آج کی خبریںسوات کی خبریں

سعودی عرب میں سوات کے دو بھائی جاں بحق،ننگولئی میں نماز جنازہ ادا کردی گئی

سوات(زما سوات ڈاٹ :15جنوری2017) سعودی عرب میں کام کے دوران جاں بحق ہونے والے دو بھائیوں کی لاشیں سوات پہنچا کر آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردی گئیں۔میتیں آبائی علاقہ پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ذرائع کے مطابق سوات کے علاقہ ننگولئی کے رہائشی دو بھائی عیسیٰ خان اور موسیٰ خان سعودی عرب میں محنت مزدوری کی غرض سے مقیم تھے جو گزشتہ روز کام کے دوران اونچائی سے گر کر جاں بحق ہوئے تھے،پیر کے روز دونوں بھائیوں کی لاشیں آبائی علاقہ ننگولئی پہنچا دی گئی جنہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا،نماز جنازہ میں علاقہ کے لوگوں اور سیاسی مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button