آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوئی گیس کی یقینی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں،فضل حکیم

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ گھر گھر کوسوئی گیس کی فراہمی یقینی بنا نے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں سوئی گیس کی فراہمی کے لئے مختلف مقامات پر پائپ بچھانے کا کام تیزی سے جاری ہے سوئی گیس منصوبوں کے تکمیل سے سوئی گیس کی کم پریشر کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوجائیگا جبکہ حلقہ پی کے 5کے مختلف یونین کونسلوں سمیت سوات کے مختلف تحصیلوں کو بھی سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنا دی جائیگی۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے سیدو شریف میں سوئی گیس کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں محکمہ سوئی گیس کے ریجنل آفیسر میرویس خان اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے ریجنل آفسر نے چیئرمین ڈیڈیک کو تمام منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی فضل حکیم خان نے کہا کہ حلقہ پی کے 5کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس سے محروم مختلف محلوں میں سوئی گیس پائپ لائن بچھانے کا کام جلد سے جلد شروع کیا جائے تاکہ سوئی گیس سے محروم گھروں پر بھی سوئی گیس کے سہولت سے عوام مستفید ہوسکیں انہوں نے ہدایت کی کہ سوئی گیس منصوبوں کے ہفتہ وار رپورٹ ڈیڈیک آفس کو فراہم کریں تاکہ محکمہ سوئی گیس کی کارکردگی کا اندازہ ہوسکیں انہوں نے کہا کہ سوئی گیس دفتر کے دروازے ہمیشہ عوام کے لئے کھلے رکھیں اور عوام دوست ماحول میں سوئی گیس سے متعلق عوام کی تمام جائز مسائل موقع پر حل کریں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button