آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات،لیگی رہنما کی گرفتاری کے خلاف کبل میں مکمل شٹر ڈاؤن

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ تحصیل کبل کے صدر عبد الغفور خان، ممبر تحصیل کونسل عثمان غنی کی گرفتاری کے خلا ف کبل بازار میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی،دکانیں اور مارکیٹس بند رہی جبکہ تاجروں اور عوام کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا۔دھرنے سے خطا ب کر تے ہوئے لیگی رہنما حبیب علی شاہ، محمد شیر خان، اشتیاق خان، احمد شاہ، محمد حسین، عالم اقبال، مفتی عارف اللہ، کا شف غفور اور دیگر نے کہا کہ عبد الغفور اور عثمان غنی کی گرفتاری کے دو روز بعد ہمیں اطلا ع مو صول ہوئی کہ ان کو 7ATAکے تحت جیل بھیج دیا گیا ہے۔

انہوں نے موجو دہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت اتنا ظلم کرے کہ کل وہ خود برداشت کر سکیں،انتقا می کارروائیوں سے ہم ڈرنے والے نہیں،مسلم لیگ واحد جما عت ہے جو ملک و قوم کو مشکلات سے نکالنے میں دن را ت محنت کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس ہمارے محا فظ ہے لیکن موجودہ نا اہل حکومت نے ان کو اغواء کار بنا دیا ہے۔

مقرین نے کبل چوک میں لیگی کارکنان اور عوام کے جاری دھرنے کو پر امن طور پر منتشر کرنے اور آج سے قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کیا جس کے بعد مظاہرین پر امن طو رپر منتشر ہو گئے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button