آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات،مٹہ میں نامعلوم چور موٹر کار لے اُڑے،پولیس نے تفتیش شروع کردی
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔07اگست 2017ء )سوات کے علاقے مٹہ میں نامعلوم چور موٹر کار لے اُڑے،پولیس نے کار چوری کی رپورٹ درج کرلی،پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ رات مٹہ کے علاقے میں پٹرول پمپ میں کھڑی موٹرکارXLi.N6591کو چوری کرکے لے گئے ہیں ، کار مالک جلات خان ولد موسیٰ خان ساکن تارو جبہ نوشہرہ حال سمبٹ مٹہ کی رپورٹ پر مٹہ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف کارچوری کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔