سوات،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی،9 ہزار گاڑیاں چالان
سوات( زما سوات ڈاٹ کام)سوات میں ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی پر پندرہ روزہ مہم میں 9 ہزار53 گاڑیوں کا چالان،لاکھوں روپے جرمانے وصول،کم سن ڈرائیوران سے موٹر سائیکل تین روز کیلئے بند کرنے کے بعد والدین سے تحریری حلف نامہ لینے پرچھوڑ دئے گئے،عوام کا ظہار اطمینان،سوات میں بڑھتے ہوئے حادثات اور موٹر سائیکلوں پر کم سن بچوں کی اموات کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ذاہد نواز مروت نے ٹریفک قوانین کے خلاف ورزیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد عوامی اگاہی مہم شروع کیا گیا اور اسکے بعد پندرہ روزہ مہم کا اغاز کیا،اور ڈی ایس پی زیراب گل خان کی نگرانی میں منظم مہم شروع کیا گیا جس میں ٹریفک پولیس سمیت ریگولر پولیس نے بھی بھر پور حصہ لیا جس میں پندرہ روز ہ مہم کے دورا ن 9 ہزار 53 گاڑیوں کا چالان کیا گیا اور ان سے کالے شیشے،جعلی اور شخصی نمبر پلیٹ ون ویلنگ،رکشوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف بھر پور کاوائیاں کی گئی،اسی دوران مینگورہ شہر،بریکوٹ،کبل،مٹہ،خوازہ خیلہ اورمدین سمیت دیگر علاقوں میں کاروائیوں کے دوران 1886 گاڑیوں سے کالے شیشے،1547 گاڑیوں سے غیر نمونہ اور جعلی نمبر پلیٹ،ون ویلنگ پر131 ڈرائیوران،2428 کم سن درائیوران،420 رکشوں اور 490 دیگر گاڑیوں کو پکڑ کر ان کو لاکھوں روپے جرمانے کئے گئے جبکہ کم سن موٹر سائیکل سواروں کو پکڑ کر ان سے تین روز کیلئے موٹر سائیکل بند کرنے کے بعد ان کے والدین سے تحریری حلف نامہ لینے کے بعد چھوڑ دئے گئے،سوات پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کے مہم پر عوام نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مہم کو جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔