آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات،کانجو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) کانجو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 26 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ کانجو میں نوجوان میاں نور ولد محمد شیرین اپنی سائیکل پر دکان سے گھر جا رہا تھا کہ گھر کے قریب پہلے سے تاک لگائے ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button