آج کی خبریںسوات کی خبریںسیاست

سوات، ائندہ انتخابات میں حلقہ پی کے چھ PK-6 پر پی پی پی اور مسلم لیگ ن کا کانٹے دار مقابلہ متوقع

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 27 جون 2018ء) ائندہ انتخابات کیلئے سیاسی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں تمام سیاسی جماعتوں نے بھرپور کیمپیئن کا آغاذ کردیا ہے سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق تین پارٹیوں کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے جن میں تحریک انصاف اور اور مسلم لیگ ن سرفہرست ہیں تاہم کچھ حلقوں میں ایم ایم اے بھی مضبوظ نظر آرہی ہے جبکہ پی کے چھ کی صوتحال قدرے مختلف ہے جہاں پر پاکستان پیپلز پارٹی سے نامزد امیدوار مختار رضا خان اپنے سماجی خدمات اور اچھی شہرت کی بنا پر سب سے مضبوط امیدوار نظر آرہے ہیں جس کے مطابق حلقہ پی کے چھ میں پی پی پی اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا ٹاکرا ہوگا جبکہ دیگر پارٹیوں میں ایم ایم اے کی پوزیشن تیسرے نمبر پر ہے دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کا گراف روز بروز نیچے جارہاہے جس کی بڑی وجہ حلقہ کی سطح پر پارٹی قیادت کی ہٹ دھرمی بتائی جاتی ہے

Related Articles

Loading...
Back to top button