آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات، آٹے کی قیمتیں پھر بڑھ گئی، انتظامیہ خاموش

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں آٹے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا،انتظامیہ کی جانب سے ملنے والے احکامات نظرانداز کردئے گئے ۔ ذرائع کے مطابق سوات میں پنجاب سے آنے والے بیس کلو آٹے کا تھیلا 920 روپے کی بجائے 980 روپے فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ سواتی آٹے کا تھیلا 830 کی بجائے 900 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے ۔

واضح رہے کہ انتظامیہ کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے تھے کہ سواتی آٹا 780 روپے میں فروخت کیا جائے گا جبکہ دکانداروں نے وہ احکامات نظر انداز کردئے ہیں ۔
دکانداروں کے مطابق انہیں ملوں سے آٹا مہنگا مل رہا ہے اسی لئے وہ مذکورہ قیمت پر فروخت کرتے ہیں ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button