آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات ، مقامی فلور ملزکے آٹے میں باسی روٹیوں کے ٹکڑے بر آمد
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں آٹے کی بجائے لوگوں کو باسی روٹیاں کھلائی جا رہی ہے، مقامی فلور ملز کے آٹے میں باسی روٹیوں کے ٹکرے بر آمد کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق سوات کے مقامی فلور ملز سے ملنے والے آٹے کے تیلوں سے باسی روٹیوں کے ٹکرے ملے ہیں جسے دوبارہ پیس کر آٹے میں شامل کرلیا جاتا ہے، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ لوکل آٹا جلد ہی خراب ہو جاتا ہے اور اس سے روٹیاں بھی سہی نہیں پکتی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ 25 سال قبل آٹے کی بجائے چوکر کھایا کرتے تھے اور اب باسی روٹیاں کھاتے ہیں۔ لوگوں نے انتظامیہ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔