آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: آپر سوات میں دو گروپوں کے درمیان تصادم، ایک شخص جاں بحق، پانچ زخمی

سوات: اپر سوات کے علاقے نوخارہ پیندے میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چھریوں کے وار سے پانچ افراد زخمی ہو گئے جبکہ 26 سالہ نوجوان محمد زمین موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ کسی تنازعے کے بعد پیش آیا، جس میں دونوں گروپوں کے افراد نے ایک دوسرے پر حملہ کر دیا۔ تصادم کے دوران محمد زمین شدید زخمی ہوا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ پانچ دیگر افراد جن میں پرویز، اختر علی، محمد ایصال، جان محمد اور خان نواب شامل ہیں، زخمی ہوئے۔

واقعے کی اطلاع پر امدادی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پہلے آر ایچ سی دارمئی اور بعد ازاں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مٹہ منتقل کیا گیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button