آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: امتحانی ہالز میں بجلی کی بار بار بندش، طلبہ اندھیرے میں پیپرز دینے پر مجبور

سوات: سرکاری امتحانی ہالز میں بجلی کی بار بار بندش طلبہ کے لیے دردِ سر بن گئی ہے۔ امتحانات کے دوران بجلی کی عدم فراہمی کے باعث طلبہ شدید گرمی اور اندھیرے میں امتحان دینے پر مجبور ہیں۔ ذرائع کے مطابق آج ایک بار پھر مختلف سرکاری امتحانی مراکز میں بجلی چلی گئی، جس کی وجہ سے طلبہ نے اندھیرے میں پرچے حل کیے۔

والدین اور طلبہ نے شکایت کی ہے کہ امتحانی ہالز میں نہ تو جنریٹرز دستیاب ہیں اور نہ ہی UPS یا دیگر متبادل انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس غیر مناسب ماحول میں طلبہ کی ذہنی توجہ متاثر ہوتی ہے، جو امتحانی نتائج پر منفی اثر ڈالتی ہے۔

تعلیمی حلقوں کا کہنا ہے کہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی جانب سے سرکاری امتحانی ہالز میں امتحانات کے انعقاد کا فیصلہ نقل کی روک تھام اور یکساں تعلیمی ماحول کی فراہمی کے لیے تھا، مگر اگر سہولیات میسر نہ ہوں تو یہ فیصلہ اپنی افادیت کھو بیٹھتا ہے۔

عوامی و تعلیمی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ حکام فوری طور پر اس مسئلے کا نوٹس لیں اور تمام امتحانی ہالز میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ طلبہ کو مناسب ماحول میں امتحانات دینے کا موقع مل سکے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button