سوات کی خبریں
سوات انتظامیہ کا ضلعی کچہری کی حدود میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 16 جنوری 2019ء) ضلعی کچہری کے حدود میں انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ، کھوکے مسمار کردیئے گئے ، کچہری میں داخل ہونے کے لئے راستے وسیع ، گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی عامر علی شاہ نے پولیس اور ٹی ایم اے عملہ کی بھاری نفری کے ہمراہ ضلعی کچہری کے حدود میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے کھوکے مسمار کردیئے اور راستوں میں دکانداروں ، ہوٹلوں مالکان کے جانب سے بنائے گئے غیر قانونی تجاوزات ختم کرکے راستو کو کھول دیا گیا ، اس موقع پر درجنوں دکانداروں کو تین روز کی ڈیڈ لائن دی گئی کہ وہ دکانوں کے باہر تجاوزات ہٹانے اور صفائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔