آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات بھی زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھا،شدت6.1 ریکارڈ
سوات(زما سوات ڈاٹ کام:31جنوری2018) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئےجس کے باعث لوگ خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے،زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا دورانہ 18 سیکنڈ رہا،زیر زمین گہرائی169 کلومیٹر رہی اور مرکز کوہ ہندوکش بتایا جا رہا ہے، سوات سمیت خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع،صوبہ پنجاب ،بلوچستان ،گلگت اور سندھ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، حب میں زلزلے کی وجہ سے مکان کی چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق ہو گئی جبکہ دیگر جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، سوات میں بھی کسی قسم کی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع تا حال موصول نہیں ہوئی ہے۔