سوات تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام نہم و دہم کے سالانہ امتحانات کا آغاز
سوات (زما سوات ڈاٹ کام:20مارچ2018)سوات بورڈ کے زیر اہتمام نہم ودہم کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا،72ہزار339سے زائد طلباء و طالبات کے لئے تین سو پندرہ امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جبکہ پندرہ سو سے زائد عملہ تعینات کیا جا چکا ہے۔ سوات بورڈ کے چئیرمین پروفیسر تسبیح اللہ خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سوات بورڈ کے ملازمین کی محنت اور کوشش کی وجہ سے طلبہ کے مستقبل کی بہتری کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے، چئیرمین سوات بورڈ نے کہا کہ ہم نے اپنا صحیح سمت چنا ہے ،مارکنگ نظام جو کہ سنٹرلائز لیول جس میں وہ اساتذہ شامل ہونگے جس کے متعلق سو فیصد یقین ہو کہ غیر ذمہ داری یا کوتاہی نہ کرتا ہو بلکہ جس بچے کے جتنے بھی مارکس بنتے ہے اس کو دیں، سوات بونیر شانگلہ کے امتحانی ہالوں میں امتحانی عملہ مہیا کیا گیاہے سوات میں نہم کے امتحان میں 22612 طلبہ حصہ لے ہے ہیں سپر وائزری سٹاف جو کہ ویٹنگ لسٹ کے ساتھ اٹھارہ سو سے زائد ہے۔