آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: تھانہ کانجو پولیس پر فائرنگ کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

سوات: تھانہ کانجو پولیس پر فائرنگ کرنے والا ملزم فیضان پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب چور بازار کانجو میں سیکورٹی ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں نے ملزم فیضان کو مشتبہ حالت میں روکنے کی کوشش کی، جس پر اس نے فائرنگ کر کے فرار اختیار کر لیا۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے سرچ آپریشن شروع کیا اور بائی پاس کے قریب ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔ پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران ملزم نے دوبارہ فائرنگ کی، جس پر پولیس کی جوابی کارروائی میں وہ ہلاک ہو گیا۔

ہلاک ملزم فیضان کے خلاف مختلف تھانوں میں قتل، اقدام قتل، چوری، پولیس پر حملہ اور منشیات سمیت 15 مقدمات درج تھے۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button