آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات: خوازہ خیلہ، پانی کے تنازعے میں زخمی ہونے والا ایک اور شخص دم توڑ گیا، جاں بحق افراد کی تعداد چار ہوگئی

سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے مشکومئی میں پانی کے تنازعے پر دو فریقین کے درمیان ہونے والے مسلح تصادم کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک اور زخمی محمد زادہ خان سیدو شریف اسپتال میں چل بسا۔ اس واقعے میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد چار ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا، جب پانی کے تنازعے پر دو گروپوں کے درمیان تلخ کلامی جھگڑے میں تبدیل ہو گئی اور فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی۔ تصادم کے نتیجے میں ابوزر ولد محمد زادہ ساکن مشکومئی اور مراد خان ولد مومین ساکن منگلور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے، جبکہ جنت گل ساکن منگورہ دوران علاج دم توڑ گئے۔ اب محمد زادہ خان کے انتقال کے بعد ہلاکتوں کی تعداد چار ہو چکی ہے



