آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: دریائے سوات میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق، لاش پانچ گھنٹے بعد برآمد

سوات (نمائندہ خصوصی) تحصیل بابوزئی کے علاقے کانجو میں دریائے سوات میں نہاتے ہوئے 22 سالہ نوجوان عبدالہادی ولد عامر زادہ سکنہ پشیمال، تحصیل بحرین، پانی کی تیز لہروں کی نذر ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم نے سرچ آپریشن کا آغاز کیا۔

تقریباً پانچ گھنٹے کے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد نوجوان کی لاش اینگرو ڈھیرئی برف خانہ کے قریب سے نکال لی گئی، جسے ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

ریسکیو آپریشن میں مقامی افراد نے بھرپور تعاون کیا جبکہ سول ڈیفنس کے اہلکار بھی شریک رہے۔ کارروائی مشترکہ کوششوں سے مکمل کی گئی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button