آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: سیدو شریف کوہستان گٹ-دنگرام روڈ اور گُلی گرام روڈ پر گیس پائپ لائن سے متعلق پیش رفت کا جائزہ اجلاس

سوات (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کی زیر صدارت کوہستان گٹ-دنگرام روڈ کی تعمیر اور گُلی گرام روڈ پر سوئی نادرن گیس پائپ لائن کی تنصیب سے متعلق امور پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II بابوزئی طارق خان، سینیئر پلاننگ آفیسر سوات، سب ڈویژنل آفیسر سی اینڈ ڈبلیو ہائی ویز، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کے انجینئر، متعلقہ ٹھیکیدار اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران سی اینڈ ڈبلیو کے سب ڈویژنل آفیسر اور منصوبے سے وابستہ ٹھیکیدار نے کوہستان گٹ-دنگرام روڈ پر جاری پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس میں تعمیراتی کام کے جلد آغاز اور حائل رکاوٹوں کے فوری حل پر زور دیا گیا۔

اسی طرح گُلی گرام روڈ پر گیس پائپ لائن بچھانے کے حوالے سے درپیش مسائل پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر نے سی اینڈ ڈبلیو اور سوئی گیس کے حکام کو موقع پر معائنہ کر کے مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کی ہدایت جاری کی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button