آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: سیدو شریف کے علاقہ فیض آباد میں ٹرانسفارمر بار بار خراب، عوام شدید مشکلات کا شکار

سوات: سیدو شریف کے گنجان آباد علاقہ فیض آباد محلہ سدا بہار میں نصب بجلی ٹرانسفارمر کی بار بار خرابی اہل علاقہ کے لیے مسلسل اذیت کا باعث بن گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر دو ماہ بعد ٹرانسفارمر خراب ہو جاتا ہے، جس کے باعث کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہتی ہے، اور موجودہ شدید گرمی میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق ٹرانسفارمر کی بار بار خرابی سے معمولاتِ زندگی متاثر ہو رہے ہیں، کاروبار ٹھپ ہو چکے ہیں، جبکہ گھروں میں بیمار اور بزرگ افراد شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔ عوام نے شکایت کی ہے کہ متعلقہ محکمے کو بارہا شکایات درج کروائی گئیں لیکن مسئلے کا کوئی مستقل حل نہیں نکالا جا رہا۔

شہریوں نے سیاسی نمائندوں کی خاموشی پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل پر توجہ دینے کے بجائے وہ خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے واپڈا حکام اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے اور نیا یا بہتر معیار کا ٹرانسفارمر نصب کیا جائے تاکہ عوام کو بار بار کی اذیت سے نجات مل سکے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button