آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: عیدالاضحیٰ کے موقع پر دارالامان میں مقیم خواتین و بچوں کے ساتھ خوشیاں منائی گئیں

سوات (زما سوات ) عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دارالامان سوات میں مقیم خواتین اور بچوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منائی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) سید نعمان علی شاہ اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II بابوزئی طارق خان نے دارالامان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے خواتین میں مٹھائی تقسیم کی جبکہ بچوں کو تحائف دیے گئے۔

اس موقع پر ضلعی افسران نے دارالامان میں موجود افراد سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سے بھی آگاہی حاصل کی۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر معاشرے کے تمام طبقات کو خوشیوں میں شریک کرنا ضروری ہے تاکہ ہمدردی اور یکجہتی کے جذبات کو فروغ دیا جا سکے۔

انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی کہ دارالامان میں مقیم افراد کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی اور ان کے تحفظ و فلاح کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button