آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: لنڈاکے پولیس کی کارروائی، بھاری مقدار میں چرس اور ہیروین برآمد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کے دوران لنڈاکے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مسماۃ (ج) زوجہ اکبر خان سکنہ بنٹرکے قبضہ سے 500گرام ہیروین اور 130گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ دوسری کارروائی میں لنڈاکے چیک پوسٹ پر کوسٹر میں سوار منشیات سمگلرز شہزاد ولد جاوید سکنہ پشاور اور احمد زیب ولد اورنگ زیب سکنہ کوکاریئ کے قبضے سے 1131گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے ملزمان کو حوالات میں بند کردیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button