سوات: منشیات فروش اور چوری میں ملوث ملزم گرفتار، منشیات اور موبائل فونز برآمد

سوات (نمائندہ خصوصی): ضلع سوات میں منشیات سے پاک معاشرے کے قیام کے لیے جاری مہم کے تحت پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشی اور چوری کے واقعات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ سیدو شریف کے ایس ایچ او سہیل خان کی نگرانی میں انچارج پولیس چوکی کوکڑی عطاء الرحیم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عمر رازق کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 507 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب ایک اور کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ سیدو شریف سہیل خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چوری میں ملوث ملزم ابوبکر ولد اقبال روان سکنہ فیض آباد سیدو شریف کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے مختلف کمپنیوں کے چھ عدد موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں، جو مبینہ طور پر چوری شدہ ہیں