آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات میں انڈر23 کھیلوں کے ٹرائلز کا آغاز ہوگیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:07فروری2018) انڈر 23کھیلوں کے ٹرائلز کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا ، ٹرائلز میں میرٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا سلیکشن کیا جائیگا، گذشتہ روز اے اے سی عامر علی شاہ نے ہاکی اور وباسکٹ بال کے ٹرائلز کا باقاعدہ افتتاح کیا ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپورٹس افیسر عبدالسلام نے کہا کہ ٹرائلز میں میرٹ کے بنیاد پر کھلاڑیوں کا سلیکشن عمل لائی جائیگی ، انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولت میسر ہوں اور انشاء اللہ با صلاحیت کھلاڑیوں کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوگی ، انہوں نے کہا کہ کھیل کے لئے جو وسائل کی کمی ہے اسے پورا کریں گے اور پر امن فضا ء میں انڈر 23کھیلوں کا سلسلہ پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ، اس موقع پر اے اے سی عامر علی شاہ نے کہا ضلعی انتظامیہ کا کھیلوں میں خصوصی دلچسپی ہے ، انہوں نے کہاکہ جوان نسل اگر کھیل کھود کی طرف راغب ہوجائے توکل دور نہیں کہ یہی جوان آگے آکے اپنے ملک اور قوم کا نام روشن کریں گے ، انہوں نے کہ ایسو سی ایشنوں کے عہدیداروں کو اس بات زور دیا کہ ہر کھلاڑی کا سلیکشن میرٹ کی بنیاد پر کریں ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button