سوات میں انڈر23 گیمز کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا
سوات(زما سوات ڈاٹ کام :31مارچ2018)ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین و ایم پی اے فضل حکیم خان اور ڈائیریکٹر جنرل محکمہ سپورٹس خیبر پختونخوان نے انڈر 23گیمز کا باقاعدہ افتتاح کیا ، جس میں ڈویژن بھر کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ، انڈر 23گیمز میں کرکٹ ، والی بال ، فٹ بال ، ہاکی ، بیڈ منٹن ، جوڈوکراٹے ، جمناسٹک، باکسنگ ، رسہ کشی وغیرہ شامل ہیں ، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضل حکیم خان نے کہا کہ کھیل صحت کے لئے موزون ہے جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں پر جیل میں قیدیوں اور ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد کم ہوتے ہیں ، انہوں نے کہا ہماری حکومت نے کھیل کے مد بہت سارے روپے خرچ کئے ہیں اور اگر آئندہ اقتدار میں آگئے تو اس سلسلے میں اور بھی اقدامات کریں گے ، اس موقع پر فضل حکیم خان نے دسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز کو شیلڈ سے نوازا اور ان پر زور دیا کہ ہر کھیل کا مظاہرہ پر امن طریقے سے کریں اور کھلاڑیوں کو اپنے حق سے محروم نہ کریں، تقریب کے آخر میں ڈائیریکٹر جنرل جنیدخان نے مہمان خصوصی اوران کے ساتھ آئے مہمانوں کاتقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ، تقریب میں پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم ، یونین آف جرنلسٹس کے صدر فضل رحیم خان ، الیکشن کمیٹی کے چیئرمین حضرت بلال ماما جی ، ڈائریکٹرسپورٹس ثقلین خان اور سیکرٹری سپورٹس سوات فضل رحیم خان اور ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر زکے علاوہ بلدیاتی نمائندے بھی موجود تھے ۔