آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات میں جاری بیوٹیفکیشن پراجیکٹ،ڈپٹی کمشنر اور ڈیڈک چئیرمین کا معائنہ
سوات (زما سوات ڈاٹ کام:12فروری2018) ڈپٹی کمشنر سوات نے ڈیڈک چیئرمین /ایم پی اے فضل حکیم ، ایکس ای این بلڈنگ و ہائی ویز،ایس ای واپڈا، اور اے سی بابوزئی کے ہمراہ جاری ترقیاتی کاموں اور بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کا مشترکہ معائینہ کیا۔ڈپٹی کمشنر سوات ٹیم کے ہمراہ ودودیہ ہال، سوات آفیسر سپورٹس کمپلیکس، اور گراسی گرانڈ میں جاری کام کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے واپڈا حکام کو ہدایت کی کہ سیدوشریف روڈپر سنٹرل ہسپتال کے نزدیک بجلی کے پولز کو جلد از جلد محفوظ جگہوں کو منتقل کیا جائے۔ انہوں نے ایکس ای این ہائی ویز کو بھی ہدایت کی کہ سنٹرل ہسپتال کے آس پاس سڑک کو کُشادہ کریں تاکہ ہسپتال کو آنے والے مریضوں کو آنے میں مشکل پیش نہ آئے۔