آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات میں جیٹ طیاروں کی آزمائشی بمباری سے لوگوں میں خوف وہراس

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:20جنوری2017ء) سوات کے پہاڑی علاقوں میں پاکستان ائیر فورس کے جیٹ طیاروں کی آزمائشی بمباری نے خوف و ہراس ہھیلا دیا،دھماکوں کی آوازیں ضلع بھر میں دور دور تک سنائی دی،ہفتہ کے روز سوات کی تحصیل مٹہ کے برفیلی پہاڑی علاقے میں پاکستان ائیر فورس کے چار جیٹ طیاروں نے آزمائشی بمباری کی جس کی آواز ضلع بھر میں دور دور تک سنائی دی،دھماکوں کی آوازوں سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا،بعد میں سیکورٹی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق چار جیٹ طیارے صرف آزمائشی پروازیں کر رہے تھے جبکہ کسی بھی قسم کی بمباری نہیں کی گئی،جیٹ طیاروں کے ساؤنڈ بیرئیرز سے دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئی ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button