سوات میں سالانہ‘‘ فائرنگ آف سوات پولیس’’ مشقوں کا انعقاد
سوات (زما سوات ڈاٹ کام:یکم جنوری2018ء) ضلعی پولیس سربراہ واحد محمود کی خصوصی ہدایت پر سوات پولیس فورس کے ماہر نشانہ با ز انسٹرکٹرز کے زیر نگرانی سیکورٹی اہلکاروں کے لئے ’’سالانہ فائرنگ آف سوات پولیس ‘‘ مشقوں کا انعقاد کیا گیا ،سالانہ مقابلے ایک ماہ تک جاری رہے جس میں سوات پولیس کے سپاہیوں اور تمام افسران نے حصہ لیا،اختتامی تقریب سے خطاب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر واحد محمود نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے سوات پولیس اہلکاروں کے درمیان جدید اسلحہ کے ساتھ نشانہ بازی کے مقابلے کرائے گئے جس میں پولیس نے کافی مہارت کے ساتھ حصہ لیا،انہوں نے کہا کہ سوات پولیس کسی بھی حالات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔سوات پولیس کے آفسروں اور جوانوں کے درمیان مقابلہ انتہائی سنسنی خیر رہا اور تینوں ٹیموں میں سے بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو 5000روپے نقد انعام اور ٹرافییاں دی گئی۔