آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات میں ضلعی حکومت کی جانب سے یوتھ اینڈ کلچرل فیسٹول کا انعقاد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:28جنوری2017) سوات میں ضلعی حکومت،ضلعی سپورٹس آفیسر اور رنگونہ کمپنی کی جانب سے یوتھ اینڈ کلچرل فیسٹول کا انعقاد کیا گیا،مقامی شادی ہال میں منعقدہ تقریب میں صوبے بھر سے نامور گلوکاروں اوراداکاروں نے شرکت کی جس میں سوات کے مقامی فنکار،معروف گلوکارہ لیلیٰ خان اور بختیار خٹک شامل تھے۔ تقریب میں گلوکاروں نے پشتو گانوں سے تقریب کو چار چاند لگا دئے،تقریب میں ضلعی انتظامیہ کے افسروں سمیت کثیر تعداد میں علاقہ عمائدین اور نوجوانوں نے شرکت کی۔ فیسٹول کے منتظمین کا کہنا تھا کہ تقریب کے انعقاد کا مقصد پختون کلچر اور روایات کو فروغ دینا اور نوجوانوں کو تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button