سوات میں مکمل امن ہے، سیاح بلاخوف سوات کے دلکش نظاروں سے لطف اٹھائیں۔ کورکمانڈر پشاور شاہین مظہر
سوات(زما سوات ڈاٹ کام/تازہ ترین 10فروری 2019)کورکمانڈرپشاورشاہین مظہر نے کہا ہے کہ سوات میں بہت مشکلات اور پریشانیوں کے بعد امن قائم ہواہے، امن کے قیام کےبعد مقابلوں سے بہتر امیج دنیا کے سامنے پیش ہوگا ۔ا ن خیالات کااظہار انہوں نے مالم جبہ میں اسکی مقابلوں کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جی او سی مالاکنڈ بھی موجود تھے ۔کورکمانڈر پشاور نے کہا کہ سب کو کامیاب تقریب کے انعقاد پر مبارک باد پیش کر تاہوں ۔ انہوں نے کہا کہ بہت پریشانی اور مشکلات کے بعد سوات میں امن قائم ہوا، امن کی بحالی کے بعد سوات میں اب انٹر نشنل سطح کےمقابلے ہو رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ ملم جبہ جیسی خوبصورت جگہ دنیا میں کہی نہیں،اب سوات میں ترقی کا دور شروع ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ سوات میں خوشیوں کا یہ سسلسلہ جاری رہے گا اور بہت جلد ملم جبہ کی مقامی اسکی ٹیم عالمی مقابلوں میں شامل ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سوات میں مکمل امن ہے میں دنیا بھر کے سیاحوں کو ملم جبہ آنے کی دعوت دیتا ہوں، سیاح بلاخوف سوات آکر یہاں کے دلکش نظاروں سے لطف اٹھائیں۔