آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات میں نان کسٹم پیڈ(کٹ گاڑیوں) کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:03جنوری2017ء) سوات میں اسکریپ سے بنائی گئی نان کسٹم پیڈ (کٹ) گاڑیوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔ پہلے دن کٹ گاڑیاں بنانے والے ایک منڈی کو سیل کرکے متعدد گاڑی مالکان کو گرفتار کرکے کٹ گاڑیوں کو برآمد کرلیا گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر شہاب خان اور ایس ایچ او رحیم آباد اقبال نسیم نے کٹ گاڑیاں بنانے والے منڈی پر چھاپہ مار کر منڈی سیل اور مالک کوثر سکنہ گالوچ کو گرفتار کرلیا۔ ایک اور کارروائی میں عمر رحمان سکنہ گنبد میرہ اور فیض علی سکنہ چارباغ کو گرفتار کرکے ان سے کٹ گاڑیاں برآمد کر لی گئیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button