سوات میں پانچ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
سوات (زما سوات ڈاٹ کام:16فروری2018) سوات میں 5سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنیوالے ملزم کوگرفتارکرلیا گیا، ملزم نے عدالت میں اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔مینگورہ کے نواحی علاقے قمبر میں پانچ سالہ بچی کیساتھ زیادتی کاواقعہ پیش آیاجس میں نامعلوم ملزم نے بچی کوزیرتعمیرعمارت میں لے جاکر حوس کانشانہ بنایاتھا، جس پر بچی کے والد نے نامعلوم فرد/افراد کیخلاف مقدمہ درج کروایا، ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن ( ر) واحد محمود نے بروقت واقعے کانوٹس لیتے ہوئے موقع پر پہنچ کرایک تفتیشی ٹیم مقررکی اوراسکی خودنگرانی کرتے رہے ۔تفتیشی ٹیم نے ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) واحدمحمودکی سرپرستی میں کارروائی کرتے ہوئے جدید سائنسی طریقہ کار بروئے کارلاتے ہوئے پہلے مرحلے میں 18مشتبہ افراد کوانٹاروگیٹ کیااوران سے خون کے نمونے اکھٹے کرکے DNAکیلئے لیبارٹری بھجوائے گئے اس سلسلے میں ڈی پی او سوات کیپٹن واحد محمودنے پریس کانفرنس میں بتایاکہ تین روز قبل رحیم آباد کے نواحی علاقے قمبرمیں پانچ سالہ ننھی بچی کے آہ وسسکیوں کوسنتے ہوئے مقامی لوگوں نے بچی کو بروقت سیدوشریف ہسپتال پہنچایا، مقامی پولیس نے بروقت نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا واقعے کانوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) واحدمحمودنے خودموقع پرپہنچ کرایک تفتیشی ٹیم مقررکی جس کی خودنگرانی کرتے رہے۔ ایس پی انوسٹی گیشن ذوالفقارتنولی ، ایس پی لوئیرسوات خان خیل خان ، ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ خان، ایس ایچ او رحیم آباد اقبال نسیم خان ، انوسٹی گیشن آفیسرسیدرحیم اوردیگرپولیس جوانان پرمشتمل تفتیشی ٹیم نے ننھی مسماۃ (ر) کوانصاف دلانے کیلئے دن رات ایک کرکے جدیدخطوط پرمشتبہ افراد اورپڑوسیوں کوانٹاروگیٹ کیاملزم صہیب الرحمن ولدمحمدرحمن ساکن اخترآباد قمبرنے بطور مشتبہہ دوران انٹاروگیشن جرم میں ملوث ہونے کاانکشاف کیاجس کوبعد از عدالت میں پیش کیاگیاجہاں اس نے اعتراف جرم کرلیاہے۔ پریس کانفرنس کے دوران ایس پی خانخیل ، ایس پی انوسٹی گیشن، ڈی ایس پی حبیب اللہ اورایس ایچ او رحیم آباد محمداقبال بھی موجو د تھے۔