آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات میں پاکستان زندہ باد مومنٹ کا جلسہ،کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:28اپریل2018)سوات پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا ،گراسی گراؤنڈ میں عوام نے بھرپور قوت کا مظاہرہ کیا،وطن عزیز کیلئے ہر قسم قربانی اور فوج کے شانہ بشانہ رہنے کا عزم ، پاک فوج سے اظہار یکجہتی ، منظور پشتین نا منظور نامنظور کی نعرے بازی ، ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان ، ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم خان ، ابوسیاب ، رحمت علی ، امیر سلطان ، جلات خان ، اعجاز علی پشتون اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کیلئے ہمارے ابا واجدا نے بے پناہ قربانیاں دی ہے ان کے نقش پر ہم بھی ہر قسم قربانیوں کیلئے تیار ہیں بقا اور سالمیت پر آنچ نہیں انے دینگے انہوں نے کہا کہ چند مفادپرست عناصر پختونوں کے حقوق کے نام پر سوات اور ملک میں حالات خراب کرنا چاہتے ہیں ، ہم ظلم کے خلاف ہیں ، پاک آرمی ، پولیس اور عوام کی قربانیوں سے امن قائم ہوا ہے اور اب ہم اس امن کو برقرار اور دیرپا بنانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ، پختون تحفظ مومنٹ کے نام پر ملک اور سوات میں حالات کو خراب نہیں ہونے دیں گے ، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے پیچھے وردی نہیں افغانستان اور بھارت ہے جو امن کے دشمن منظور کے پیچھے لگے ہوئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں اور ملاکنڈ سوات میں امن چاہتے ہیں اور یہ مٹی بڑی قربانیوں کی بدولت ہم نے حاصل کی ہے ، انہوں نے سوات اور ملک کے عوام پر زور دیا کہ وہ پاکستانی پرچم کے سائے تلے متحد اور ملک کو تباہی کے دھانے پر کھڑا کرنے والوں کے خلاف ایک ہوجائیں ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button