آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات میں کاشتکاروں کی جانب سے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

سوات ( زما سوات ڈاٹ کام:06دسمبر2017ء)سوات میں کاشتکاروں کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ ،شدید نعرہ بازی ،مطالبات منظورنہ ہونے کی صورت میں صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج کا اعلان،اس سلسلے میں آل سوات مقامی کاشتکاران کمیٹی کے عہدیداروں اور دیگر اراضی مالکان نے سوات پریس کلب میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور بعدازاں پریس کانفرنس کی جس سے خطاب کرتے ہوئے کاشتکاران کمیٹی کے صدرمنصورعلی،جنرل سیکرٹری ماسٹر خان زمان،ظاہر خان، شیررحمان اوردیگر نے کہاکہ بندوبست کے وقت قوم کی کافی اراضی جنگلات میں چلی گئی ہے ،ان کی حد براری کیلئے فارسٹ سیٹلمنٹ بورڈقائم کیا جائے تاکہ قوم کی اراضی اسے مل سکے،انہوں نے کہاکہ یہاں پر فارسٹ سیٹلمنٹ بورڈموجود نہیں جس کے سب لوگ اپنے تنازعات اور مشکلات حکومت تک نہیں پہنچاسکتے،انہوں نے کہاکہ یہاں ایسے بھی لوگ ہیں جو پہاڑوں میں آباد ہیں اگر حدودرکھی گئیں تو وہ لوگ کہاں جائیں گے اس کے علاوہ دیہاتی علاقوں کے لوگوں کو کسی قسم کی سہولت میسر نہیں خصوصاََسوئی گیس نہ ہونے کی وجہ سے یہ لوگ پہاڑوں سے سوختی لکڑی لانے پر مجبور ہیں مگر اب لوگوں کے جنگلات میں جانے پر پابندی لگائی جاتی ہے۔،انہوں نے حکومت سے فوری طورپر مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا اورکہاکہ اگر مسئلہ جلد ازجلد حل نہیں ہوا تو صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبورہوجائیں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button