سوات میں یومِ تکبیر کی مناسبت سے پرچم کشائی اور ریلی کا انعقاد

سوات: پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کے دن یومِ تکبیر کی مناسبت سے سوات میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام پرچم کشائی اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر سوات ڈاکٹر ندا اقبال، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-I بابوزئی اخلاق احمد، تحصیلدار بابوزئی، پولیس، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، ٹی ایم اے، محکمہ تعلیم، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سمیت دیگر ضلعی محکموں کے اہلکاروں اور شہریوں نے شرکت کی۔
سرکاری دفاتر کے عملے اور مقامی افراد نے سوات میں یومِ تکبیر کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے واک میں حصہ لیا۔ واک کے دوران ملک کے دفاع اور ایٹمی صلاحیت کے حوالے سے نعرے لگائے گئے۔
یاد رہے کہ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے بلوچستان کے علاقے چاغی میں ایٹمی تجربات کیے تھے، جس کے بعد ملک نے ایٹمی قوتوں کی فہرست میں جگہ بنائی۔ سوات میں اس دن کو قومی دن کے طور پر منانے کا مقصد عوام میں قومی یکجہتی اور دفاعی خودمختاری کا شعور اجاگر کرنا تھا۔
واک کے اختتام پر ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔