آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: واسا ملازمین نے 26 فروری کی ہڑتال مؤخر کردی

سوات: واسا (ڈبلیو ایس ایس سی سوات) ملازمین نے 26 فروری کو ہونے والی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔ متحدہ مزدور یونین (CBA) کے صدر محمد رازق خان اور جنرل سیکرٹری قاری جمیل احمد کے بورڈ آف ڈائریکٹر عدنان خان کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

مذاکرات میں ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے جی ایم ایچ آر آصف سلیم اور جی ایم آپریشنز ذیشان پرویز بھی شریک تھے۔ مذاکرات کے دوران بورڈ آف ڈائریکٹر عدنان خان نے واسا ملازمین کے تمام جائز مطالبات موقع پر حل کرلیے جبکہ ڈیپوٹیپیشن الاؤنس کے لیے مزید وقت مانگا۔

مطالبات پر مثبت پیش رفت کے بعد متحدہ مزدور یونین کے صدر اور جنرل سیکرٹری نے ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button