آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کارروائیاں، دھواں چھوڑنے والی متعدد گاڑیاں بند

سوات (زما سوات) – ٹریفک وارڈن پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف مشترکہ کارروائیاں کی گئیں، جس میں متعدد ٹرانسپورٹرز کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

یہ مہم ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر شروع کی گئی، جس کے تحت ٹریفک پولیس کے افسران نے مختلف علاقوں میں دھواں چھوڑنے اور ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ دوران کارروائی متعدد گاڑیوں کو ٹریفک ہیڈکوارٹر میں بند کر دیا گیا، جبکہ غیر معیاری فٹنس سرٹیفکیٹ رکھنے والے ٹرانسپورٹرز کو وارننگ جاری کی گئی۔

ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان نے واضح کیا کہ آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ مہم شہریوں کو ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رکھنے اور ٹریفک کے بہتر انتظام کے لیے جاری رہے گی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button