آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات پریس کلب کے انتخابات مکمل،شہزاد عالم صدر منتخب

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:21فروری2018)سوا ت پریس کلب و یونین آف جرنلسٹس اور گورننگ باڈی کے انتخابات مکمل ، غلام فاروق سپین داد ا اور رشید اقبال گروپ (سوات صحافی اتحاد )نے میدان مارلیا ، شہزاد عالم سوا ت پریس کلب کے صدر فضل خالق خان جنرل سیکرٹری ، فضل رحیم خان یونین آف جرنلسٹس کے صدر ،جاوید اقبال میر خانخیل جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ غلام فاروق سپین دادا ، رشید اقبال ، محبوب علی ، حضرت علی باچہ اور مراد علی گورننگ باڈی کے ممبران منتخب ہوگئے ، گذشتہ روز الیکشن کمیٹی ممبران عبدالرحیم ، سوات یونیورسٹی کے ایڈیشنل رجسٹرار محبوب الرحمن ، حضرت بلال ماما جی اور سلیم اطہر کی زیر نگرانی میں سوات پریس کلب ، یونین آف جرنلسٹس اور گورننگ باڈی کیلئے انتخابات منعقد کئے گئے ، انتخابی عمل میں سوات پریس کلب کے جملہ ممبرنے بھر پور شرکت کی ، مقابلہ دوگروپوں کے مابین ہوا ، جس میں سپین دادا گروپ (سوات صحافی اتحاد)کے شہزاد عالم پریس کلب کے چیئرمین منتخب ہوگئے اور اس کے مقابلے مین شیرین زادہ نے صرف 24 ووٹ حاصل کئے ، فضل خالق خان نے 33ووٹ حاصل کرکے پریس کلب کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ، اس کے مقابلے میں نیاز احمد خان نے صرف 23ووٹ حاصل کئے اسی طرح نائب صدارت کیلئے سلیمان یوسفزئی نے 33ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ اس کے مخالف امیدوار شاہ اسدعلی نے 23ووٹ لئے ، محمد زبیر نے 34ووٹ لیکر جائنٹ سیکرٹری کا عہدہ حاصل کیا جبکہ اس کے مقابل افتخار علی نے صر ف 22 ووٹ حاصل کئے ، فنانس سیکرٹری کیلئے ناصر علام نے 34 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ مدمقابل شوکت علی نے 22ووٹ حاصل کئے ، سوات یونین آف جرنلسٹس انتخابات میں فضل رحیم خان نے 31ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل شاہد علی خان نے26 ووٹ حاصل کئے نائب صدارت کیلئے محمد حیات چمن نے 33ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ کی جبکہ مخالف امیدوار انورانجم نے صرف 24 ووٹ حاصل کئے ، جنرل سیکرٹری کیلئے جاوید اقبال میر خانخیل نے 34ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے جبکہ مدمقابل محمد شفیع اللہ نے صرف 23ووات حاصل کئے ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری کیلئے انور زیب نے 34ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ مدمقابل حضرت علی نے 23ووٹ حاصل کئے ، حکیم عثمان علی نے 33ووٹ حاصل کرکے جائنٹ سیکرٹری کا عہدہ حاصل کیا جبکہ مدمقابل فرزند علی نے صرف 24ووٹ حاصل کئے ، فنانس سیکرٹری کے عہدے کیلئے عبیداللہ عابد نے 34ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مخالف شاکراللہ نے صر ف 23ووٹ حاصل کئے ، اسی طرھ گورننگ باڈی کے انتخابات کیلئے بھی ووٹ ڈالے گئے ، الیکشن نتائج کے مطابق غلام فاروق سپین دادا نے 34ووٹ لئے جبکہ مدمقابل ممتاز محمد صادق نے صرف 22ووٹ لئے ، رشید اقبال نے 34ووٹ لئے جبکہ ان کے مدمقابل قاسم یوسفزئی نے صرف 22ووٹ لئے ، اسی طرح محبوب علی نے 34 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ رحمت علی خان نے 23ووٹ حاصل کئے ، چوتھے ممبر کی نشست کے لئے حضرت علی باچہ نے 34ووٹ حاصل کئے جبکہ رشید احمد نے صرف 21ووٹ حاصل کئے ، پانچویں ممبر کیلئے مراد علی نے 35ووٹ حاصل کئے جبکہ ناکام مایدوار فضل خالق نے صرف 21ووٹ حاصل کئے ، مقررہ وقت پورا ہونے کے بعد دونوں گروپوں کے پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں الیکشن کمیٹی کے ممبران نے ووٹوں کا گنتی کی اور بعد ازاں سوا ت پریس کلب کے ہال میں الیکشن کمیٹی کے چیئرمین عبدالرحیم نے کمیٹی کے ممبران محبوب الرحمن ، حضرت بلال ماما جی اور سلیم اطہر کی موجودگی میں نتائج کا اعلان کیا ، بعدازاں اپوزیشن ممبران نے منتخب عہدیداروں کو کامیابی پر مبارکباد دی ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button