آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات پولیس کا پیشہ ور گداگروں کے خلاف آپریشن،بیس گداگر گرفتار
سوات (زما سوات ڈاٹ کام:19مارچ2018)سوات پولیس کا پیشہ ورگداگروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز ، 20گدا گر گرفتار ، آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ، گذشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات واحد محمود کی خصوصی ہدایت پر سوات پولیس نے مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف منظم آپریشن کا آغاز کیا ، جس کے لئے ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ خان کی نگرانی میں سپیشل ٹیم تشکیل دے دی گئی جو مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں پیشہ ور اور عادی بھیکاریوں کے خلاف کاروائی کررہی ہے اور پہلے روز مینگورہ شہر اور نواحی علاقوں میں کاروائیوں کے دوران 20گداگروں کو گرفتار کرلیا گیا اور کاروائیوں کو دیگر علاقو ں تک پھیلادیا گیا ۔