آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات پولیس کی جانب سے اینٹی رائیڈ تربیتی مشقوں کا آغاز

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:03جنوری2017ء) ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر) واحد محمودکے حکم پر جاوید اقبال شہید پولیس لائن سوات میں جوانوں کو مجمع خلاف قانون کو ہینڈل کرکے منتشر کرنے یا کسی بھی شرپسند عناصر کی جانب سے ہونے والی گڑ بڑ سے بہ خوبی نمٹنے کے لیے جدید تربیت یافتہ ماہر سٹاف کے زیر نگرانی اینٹی رائیڈ تربیتی مشقوں کی شروعات کر دی گئی ہیں ۔ضلعی پولیس سربراہ واحد محمود نے گراؤنڈ میں جوانوں کی مجمع خلاف قانون کو منتشر کرنے کی تربیتی مشقوں کا خود معائنہ کیا۔اس موقع پر DSP ہیڈکوارٹرز مراد علی خان،RI پولیس لائن اکبر حیات خان اور دیگر پولیس افسران موجود تھے ۔تربیتی اینٹی رائیڈ مشقوں کے اختتام پر ضلعی پولیس سربراہ واحدمحمود کو جوانوں کی جانب سے عملی میدان میں ہونے والی کسی بھی مجمع خلاف قانون کو پر امن طریقے سے منتشر کرنے ،عوامی املاک اور سرکاری تنصیبات کی حفاظت کرتے ہوئے شرپسند عناصر کو حراست میں لینے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ واحد محمود نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عملی میدان میں قانون نافذکرنے کیساتھ ساتھ پولیس فورس ریاستی طاقت کی علامت سمجی جاتی ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button