آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں کوئیک گرینڈ آپریشن جاری

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:24دسمبر2017ء)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر واحد محمود کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد،اشتہاریوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کوئیک گرینڈ آپریشن جاری ہے،آپریشن میں سپیشل پولیس کمانڈوز ایلیٹ فورس ،آپریشن پولیس ٹروپس ،لیڈیز پولیس،K-9 سکواڈ،بم ڈسپوزل پولیس یونٹ اورسپیشل برانچ یونٹ حصہ لے رہے ہیں،آپریشن کے دوران ضلع بھر کے مختلف علاقوں، پہاڑی دشوار گزار گھاٹیوں میں کارروائیاں کیں، گھر گھر تلاشی لی گئی،جبکہ جدید ٹیکنالوجی VVS سے سینکڑوں گاڑیوں کی بھی باریک بینی سے چیک کیا گیا،سنیپ چیکنگ میں نو سو سے زائد افراد گرفتار کر لئے گئے جبکہ چارسو سے زائد مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا،مختلف اقسام کا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا جس کی تعدد166تھی جبکہ دو ہزار سے زائد کارتوس،ایک کلو بارود بھی برآمد کیا گیا۔اسی طرح آپریشن کے دوران96.744گرام چرس ،4.432گرام ہیروین ،116لیٹردیسی شراب بھی قبضے میں لے لی گئی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button