آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات پولیس کی جانب سے مینگورہ میں کھلی کچہری کا انعقاد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:07جنوری2017ء) صوبائی پولیس سربراہ صلاح الدین خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں جاری مہم کے دوران ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحدمحمودکی جانب سے سوات کے علاقہ مینگورہ میں عوام کو درپیش کسی بھی قسم کی قانونی و اخلاقی مدد ان کے مسئلے مسائل کے فوری اور بروقت حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے DPO کیپٹن(ر)واحد محمودنے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد معاشرئے کے غریب اور مظلوم عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی مہیا کرنا ہے ۔عوام الناس اپنے اجتماعی ،ذاتی یا عوامی مفاد عامہ کی کسی بھی قسم کے اطلاع کے بارئے میں ہمیں آگاہ کر سکتے ہیں ضلعی پولیس سربراہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے عوام کو پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کرنی ہوگی اور اپنے علاقے میں کسی بھی مشکوک شخص کو دیکھ کر متعلقہ پولیس کو فوری طور پر اطلاع دے انہوں نے مزید کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن آپریشن میں عوام اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ علاقے میں جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ ہو جائے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button