سوات پہلاڈسٹرکٹ ناظم سپورٹس گالہ میں جمناسٹک کے مقابلے اختتام پزیر,ورکنگ فوکس جمناسٹک اکیڈمی کی پہلی پوزیشن
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 24 مارچ 2019ء) پہلاڈسٹرکٹ ناظم سپورٹس گالہ میں جمناسٹک کے مقابلے اختتام پزیر، ورکنگ فوکس جمناسٹک اکیڈمی نے پہلی،ماسٹر نے دوسری جبکہ سوات سپورٹس نے تیسری پوزیشن حاصل کی، تفصیلات کے مطابق پہلاڈسٹرکٹ ناظم سپورٹس گالہ میں جمناسٹک کے مقابلوں میں سات ٹیموں نے حصہ لیا۔ تمام ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا جس میں ورکنگ فوکس جمناسٹک اکیڈمی نے اپنی روایت برقراررکھتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی اور 5 سونے، 5 چاندی اور 3 کانسی کے تمغے حاصل کیے۔ ماسٹر نے دوسری جبکہ سوات سپورٹس نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ ماسٹر جمناسٹک کلب اور سوات سپورٹس اکیڈمی نے دو ،دو کانسی کے تمغے حاصل کیے۔مقابلوں کے مہمان خصوصی ورکنگ فوکس گرامر ہائیر سکینڈری سکول سوات کے پرنسپل خورشیداحمد اورسوات سپورٹس اکیڈمی کے کوچ تاج محمد نے اپنے ہاتھوں سے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ججز کے فرائض محمدعاصم خان،شاہد خان اور رفیق اللہ سویٹی نے انجام دئیے۔