آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: چپریال میں چھت سے گرنے پر بچے سمیت 22 خواتین زخمی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مٹہ کے علاقہ چپریال میں بے نظیر انکم سپورٹ سنٹر کی چھت سے گرنے کے باعث ایک بچے سمیت 22 خواتین زخمی ہو گئیں،تین خواتین کو تشویشناک حالت میں سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ چپریال میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سنٹر میں دوسری منزل پر سیکڑوں خواتین موجود تھیں کہ اس دوران چھت پر موجود جنگلہ ٹوٹ گیا جس اور خواتین نیچے گر گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں ایک بچہ اور بائیس خواتین زخمی ہوئی جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا جبکہ تین خواتین کو تشویشناک حالت میں سیدو شریف اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button