آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: ڈبلیو ایس ایس سی کا عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن، تحصیل بابوزئی میں سرگرمیاں جاری

سوات: عیدالاضحیٰ کے موقع پر تحصیل بابوزئی میں واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی (WSSC) سوات کی جانب سے صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ کمپنی کے سینٹری ورکرز نے عید کے پہلے روز قربانی کے بعد پیدا ہونے والے فضلے اور جانوروں کی آلائشوں کو فوری طور پر جمع کر کے انہیں مخصوص ڈمپنگ پوائنٹس تک منتقل کیا۔

ڈبلیو ایس ایس سی حکام کے مطابق عید سے قبل صفائی مہم کے لیے خصوصی پلان ترتیب دیا گیا تھا، جس کے تحت تمام متعلقہ عملہ عید کے دنوں میں بھی اپنی ڈیوٹی انجام دے رہا ہے۔ کمپنی کے اعلیٰ افسران صفائی آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں تاکہ شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جا سکے۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ صفائی کے عمل میں تعاون کریں اور قربانی کے جانوروں کی باقیات کو مقررہ جگہوں پر رکھنے کو ترجیح دیں تاکہ شہر کو صاف رکھا جا سکے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button