آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات: کانجو سے لاپتہ ہونے والے 5 سالہ بچے کی لاش دریائے سوات سے برآمد

سوات: کانجو میں 5 سالہ زارون ولد محمد وارث کی لاش دریائے سوات سے برآمد ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق بچہ 6 فروری 2025 کو شام 4 بجے گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہوگیا تھا، جس پر اہل خانہ نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ کانجو میں درج کرائی تھی۔ آج پولیس کو دریائے سوات سے بچے کی لاش ملی، جسے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ موت کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔